تبوک: سعودی عرب کے شہر تبوک میں بغیر ستون کے سب سے بڑے گنبد والی جامع مسجد میں پہلی بار جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ یہ مشرق وسطیٰ میں ستونوں کے بغیر سب سے بڑے گنبد والی جامع مسجد ہے۔ نماز جمعہ میں تبوک
یونیورسٹی کے اساتذہ، منتظمین، طلبہ اور عام شہری شریک ہوئے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق تبوک کی سب سے بڑی جامع مسجد تبوک یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں تعمیر کرائی ہے اور یہ فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ جامع مسجد کا گنبد اپنی نوعیت کا منفرد اور ستونوں سے آزاد ہے۔ اس کی چھت کا اندرونی حصہ اور دیواریں شیشے کے کور کے ساتھ خوبصورت نقش و نگار سے آراستہ ہے۔
تبوک یونیورسٹی کی جامع مسجد میں پہلا جمعہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات کے ساتھ ادا کیا گیا۔ نمازی صفوں میں ایک دوسرے سے فاصلے پر تھے۔ حفاظتی ماسک اور دستانے پہنے ہوئے تھے۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت تمام نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کیا گیا۔مسجد کی گنبد نما چھت میں دھوپ اور قدرتی روشنی کے لیے روشن دان بنائے گئے ہیں۔ مسجد کا پورا ڈیزائن بے حد منفرد ہے۔ مسجد میں گنبد کی طرف سے قدرتی روشنی کا ماحول دوست نظام بنایا گیا ہے اور سینٹرل ایئر کنڈیشن سسٹم ہے۔ آگ سے بچاؤ کے لیے پیشگی...
مسجد کے بیرونی صحن کا رقبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کا ہے۔ 380 گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام ہے جبکہ خارجی صحن سبزہ زاروں سے آراستہ ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
بغیر نسخے کے ڈیکسامیتھازون کا استعمال زہر قاتل قرارلاہور:ماہرین نےبغیر نسخے کے ڈیکسامیتھازون کے استعمال کو زہر قاتل قرار دے دیا ہے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکورونا کے ہرمریض کواس دوا کااستعمال نہیں کرایا جاسکتا
Read more »
کووڈ 19 کے بغیر علامات والے مریضوں کا مدافعتی ردعمل کمزور ہونے کا انکشافکووڈ 19 کے ایسے مریض جن میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس کے خلاف کمزور مدافعتی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ
Read more »
کووڈ 19 کے بغیر علامات والے مریضوں کا مدافعتی ردعمل کمزور ہونے کا انکشاف - Health - Dawn News
Read more »
نہ قطار نہ انتظار، ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کے لیے شاندار سہولت متعارفنہ قطار نہ انتظار، ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کے لیے شاندار سہولت متعارف ARYNewsUrdu
Read more »