بال ٹمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو سے متعلق آئی سی سی کے نئے قوانین متوقع ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے آئی سی سی سے بال ٹیمپرنگ کرنے اور ایل بی ڈبلیو قانون کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے،کرکٹ کی دنیا کے معروف کھلاڑی اور حال کے کمنٹیٹر وتجزیہ نگار کہتے ہیں کہ کووڈ-19کے بعد تھوک کا استعمال مشکل ہوگا۔
ایان چیپل نے کہا ہے کہ جیسا کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ ہمیشہ سے ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے، ایسے میں میں نے مشورہ دیا کہ کرکٹ ایڈمنسٹریٹر بین الاقوامی کپتانوں سے گیند چمکانے کے لئے قدرتی اشیاء کے استعمال کی فہرست تیار کرنے کو کہیں اس فہرست میں سے منتظمین کو ایک طریقہ انتخاب کرنا چاہئے جو جائز ہو اور باقی تمام طریقوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان کے لئے سزا دی جانی چاہئے۔
چیپل نے ساتھ ہی کہا کہ منتظمین کو ایل بی ڈبلیو کے قوانین میں بھی تبدیلی کرنا چاہئے جس کو ہر بولر خوش آمدید کہے گا۔ نئے ایل بی ڈبلیو عہد نامے میں اگر کوئی بھی گیند بیٹ پر ٹكرائے بغیر پہلے پیڈ سے ٹکراتی ہے اور امپائر کے نقطہ نظر سے وہ گیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہو تو ایسے میں بلے باز کو آؤٹ قرار دیا جائے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
بی سی جی ویکسین ، امنیاتی خلیات بڑھا کر انفیکشن کو دور کرسکتی ہے - ایکسپریس اردوایک مطالعے سے معلوم ہوا کہ بی سی جی ویکسین پیدائشی بچوں کو سیپسِس کے جان لیوا مرض سے بھی بچاتی ہے۔
Read more »
جوئے کی کمپنی سے معاہدہ، پی سی بی نے کیا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئیکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جوئے کی کمپنی کو لائیو سٹریمنگ حقوق بیچنے کے معاملے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی سی
Read more »
”سلیم ملک کا 20 سال پرانا باب کھولنے سے سوائے۔۔۔“ پی سی بی کے سابق چیئرمین نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائےلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاءنے کہا ہے کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ جامع نہیں، لیکن پھر بھی
Read more »