بائرن میونخ کے ہاتھوں ایف سی بارسلونا کی شرمناک شکست پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل: ’میسی کے لیے میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے‘
گذشتہ رات لزبن میں جرمنی کے فٹ کلب بائرن میونخ نے شاندار، ہنگامہ خیز لیکن مکل طور پر یکطرفہ کوارٹر فائنل میچ میں یورپ کے ہیوی ویٹ ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کو شرمناک شکست دینے کے ساتھ، چیمپئنز لیگ کے دیگر حریفوں کو بھی ایک زبردست لیکن خطرناک پیغام بھیجا ہے۔
میچ کے دوران بارسا کی دفاعی غلطیاں اتنی زیادہ تھیں کہ انھیں شمار کرنا بھی ناممکن ہے۔ اسے یورپ میں کسی ٹیم کی سب سے بدترین شکست کہنا زیادہ مناسب ہو گا۔ 90 منٹ چلنے والے میچ کے 22 منٹ ہسپانوی فٹبال ٹیم ایف سی بارسا پر بہت بھاری پڑے، جس کے دوران بائرن کے ایورن پیریزک، سرج گینبری اور مولر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کلب کو فتح سے ہمکنار کیا۔
وقفے کے بعد سواریز نے ہسپانوی ٹیم کو امید تو دلائی، لیکن جوشوا کِمِچ کی حیرت انگیز مہارت، رفتار اور الفونسو ڈیوس کی عمدہ ڈلیوری نے اس پر پانی پھیر دیا۔ رابرٹ لیوینڈوسکی نے چیمپئنز لیگ کا 14 واں گول کیا اور ہسپانوی ٹیم کے گہرے زخموں پر نمک تب پڑا جب فلپ کوٹنہ نے بینچ سے آنے کے بعد ساتواں اور آٹھواں گول کرکے قصہ تمام کر دیا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سپین کے شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین پاکستانی جاں بحقبارسلونا: (ویب ڈیسک) شمال مشرقی ہسپانوی شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔
Read more »
عالمی اداروں نے پاکستان کے کورونا کیخلاف اقدامات کی تعریف کی: چیئرمین این ڈی ایم اے
Read more »
وزیراعظم کی تعمیراتی شعبے کے تمام مراحل میں نظام کو خودکار،ڈیجیٹل اورآسان بنانے کی ہدایتوزیراعظم کی تعمیراتی شعبے کے تمام مراحل میں نظام کو خودکار،ڈیجیٹل اورآسان بنانے کی ہدایت pid_gov ImranKhanPTI PTIofficial
Read more »
پتے کی سرجری کے بعد شاہ سلمان کی ویڈیو سامنے آگئی تمام افواہیں دم توڑ گئیںریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی صحت کے متعلق کافی دنوں سے افواہیں گردش میں تھیں، تاہم اب پتے کی سرجری کے بعد ان کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے
Read more »