ایف آئی اے سائبر کرائم نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پانچ جون کو طلب کر لیا
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے راولپنڈی ایکسپریس کو پانچ جون کو طلب کیا ہے۔
شعیب اختر کے وکیل ابوذر سلمان نیازی نے مشیر پی سی بی تفضل رضوی کو تفصیلی جواب دیا اور معافی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تفضل رضوی نے انٹرنیٹ کے حوالوں کو بنیاد بنا کر شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوایا، نوٹس میں دیے گئے انٹرنیٹ کے حوالے ہتک عزت آرڈیننس کے زمرے میں نہیں آتے۔ تفضل رضوی کے قانونی نوٹس میں لگائے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ برسوں سے پی سی بی کی قانونی معاونت کررہے ہیں اور میرے مؤکل کئی معاملات کے عینی شاہد ہیں اور اسی بنیاد پر آپ کی کارکردگی پر ان کی ایک رائے قائم ہوئی ہے۔ شعیب اختر نے عمر اکمل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کے لیگل ڈپارٹمنٹ پر بات کرتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ بہت ہی نالائق اور گرا ہوا ڈپارٹمنٹ ہے جس میں خاص طور پر تفضل رضوی ہیں جو پتہ نہیں کہاں سے آجاتا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہواشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کی پانچویں خصوصی پرواز 250 مسافروں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی، حکومت پاکستان نے عید سے قبل
Read more »
طیارہ حادثہ: مسافروں کی انشورنس قوائد کے مطابق پی آئی اے کو ادا کی جائیگیکراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے اے 320 اور مسافروں کی انشورنس کے معاملے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے نے طیارہ غیر ملکی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔
Read more »
صنعت کو ہرممکن مراعات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا ہوں گے،وزیراعظمصنعت کو ہرممکن مراعات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا ہوں گے،وزیراعظم مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
Read more »
لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیالاہور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور عدالت کے فیصلے کے تحت نیب 17 جون تک شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار نہیں کر سکے گی۔
Read more »
نسلی امتیاز، امریکی پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام ایف بی آئی ایجنٹ کو حراست میں لے لیانسلی امتیاز، امریکی پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام ایف بی آئی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ARYNewsUrdu
Read more »