مزید پڑھئے :
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں موجود پی آئی اے کے لگژری ہوٹل روزویلٹ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہوٹل اور ریسٹورینٹس کی چَین میں اضافے کے لیے نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے عالیشان ہوٹل روزویلٹ کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی سابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ روزویلٹ ہوٹل کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کرنے والوں میں امریکی صدر بھی شامل ہیں۔
یہ ہوٹل سابق امریکی صدر تھیوڈر روزویلٹ کے نام پر 1924 میں تعمیر کیا گیا تھا جسے 1971 میں پی آئی اے نے سعودی شہزادے فیصل بن خالد کے ساتھ مل کر لیز پر حاصل کرلیا تھا اور اشتراکی معاہدے کی شق کی رُو سے پی آئی اے اس ہوٹل کو خرید بھی سکتی تھی۔ تاریخی حیثیت کے حامل اس ہوٹل کو 1999 میں پی آئی اے نے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں خرید لیا تھا جس کے لیے ادارے نے ہوٹل مالک پال ملسٹین کے ساتھ طویل قانونی جنگ بھی لڑی تھی اور کامیابی حاصل کی۔ 2007 میں مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے پی آئی اے اس لگژری ہوٹل کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پی ٹی آئی اور جے آئی ٹیعمران خان کی حکومت کی باقی پالیسیوں کا جو بھی انجام ہوا لیکن اُن کی ایک پالیسی بڑی کامیابی سے چل رہی ہے اور وہ ہے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے اور... کالم پڑھئے: (SaleemKhanSafi) تحریر: سلیم صافی DailyJang
Read more »
کینیڈا ہوٹل میں گاہکوں کے درمیان سماجی فاصلے کے لیے مجسموں کا استعمالکینیڈا، ہوٹل میں گاہکوں کے درمیان سماجی فاصلے کے لیے مجسموں کا استعمال Canada Hotels Restaurants Customers Statues CoronavirusPandemic SocialDistancing PrecautionartMeasures
Read more »
وفاقی وزیر کے بیان نے پی آئی اے کو گراؤنڈ کر دیا، مصطفی نوازترجمان چیرمین پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کو گراؤنڈ کر دیا ہے
Read more »
پی پی پی کا جان ریمبوابھی انٹرویو شروع نہیں ہوا تھا کہ میری نظر سائڈ ٹیبل پر رکھی ہوئی تصویر پر پڑی تو میں اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکا۔ ویسے تو وہ تصویر مشہور فلم ’’فرسٹ بلڈ‘‘ کے... کالم پڑھئے: (MazharAbbasGEO) تحریر: مظہر عباس DailyJang
Read more »
'ڈونلڈ ٹرمپ پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں' - Pakistan - Dawn News
Read more »