امریکی اخبار نے بھارت میں کورونا مریضوں سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر دیا ARYNewsUrdu COVID19
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت کی بدترین صورت حال پر آرٹیکل میں بھارت کے بد نما چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے، آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہا۔مودی اپنے آپ میں بے خود رہا ہے، تاہم کو وِڈ 19 سے متعلق جھوٹوں کی قلعی کھل گئی ہے، ایک طرف نیپال، لداخ پر بھارت کی پٹائی ہوئی، دوسری جانب کو وِڈ میں بھارت کی ہرزہ سرائی ہو رہی ہے، بھارت کا ہیلتھ کئیر سسٹم ہی کرونا کے دباؤ میں چوک کر گیا ہے، بھارت کی معیشت بھی منھ کے بل تیزی سے...
ادھر غیر ملکی سفارت خانوں نے بھی بھارت کے اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک غیر ملکی سفارت خانے نے بھارتی حکومت کو وارننگ دے دی ہے کہ نہ صرف کرونا بلکہ دیگر مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ ملنا ناگزیر ہے۔ نیویارک ٹائمز نے نیلم کماری کی موت کے حوالے سے بھی انکشافات کر دیے ہیں، اخبار نے لکھا کہ 15 گھنٹوں میں 8 اسپتالوں نے نیلم کماری کو داخلہ دینے سے انکار کر دیا تھا، ڈاکٹرز نیلم کماری کی مدد ہی نہیں کرنا چاہتے تھے، نیلم کماری کا شوہر اپنی حاملہ بیوی کو لیے 15 گھنٹے تک دربدر پھرتا رہا اور نیلم کماری اور اُس کے ہونے والے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت اس کی موت کی وجہ بنی۔ اخبار نے یہ بھی لکھا کہ نیلم کماری تنہا نہیں مری، ایسی بہت سی خواتین حیدر آباد اور کشمیر میں مر رہی ہیں، نیلم کماری کا ایک بچہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تاکہ وہ مرنے والوں کو واپس لا سکے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پاکستانیوں نے لاک ڈاؤن میں کیا سرچ کیا؟ گوگل نے تفصیلات جاری کردیں - ایکسپریس اردوپاکستانی صارفین زیادہ تر ماحول، صحت مند طرز زندگی اور آن لائن خریداری کے بارے میں مواد سرچ کررہے ہیں، گوگل
Read more »
پاکستانیوں نے لاک ڈاؤن میں کیا سرچ کیا؟ گوگل نے تفصیلات جاری کردیںکراچی(ویب ڈیسک) گوگل نے پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران انٹرنیٹ سرچنگ کی تفصیلات جاری کردیں، لاک ڈاؤن میں آن لائن گراسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوا
Read more »
امریکی صدر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئےامریکی صدر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے ARYNewsUrdu
Read more »