امریکی سیاہ فام کی موت پر بولنے والی پریانکا کشمیریوں پر خاموش کیوں؟ -
پریانکا نے امریکا میں سیاہ فام کے حقوق کے بارے میں پوسٹ کی کیونکہ یہ پوسٹ اسے امریکا میں مقبول بنائے گی سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل
امریکا میں سیاہ فام شخص کی پولیس آفیسر کے ہاتھوں ہلاکت پر جہاں دنیا بھر میں غصہ پایا جاتا ہے وہیں اس معاملے پر بات کرنے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ انہیں منافق ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔ چند روز قبل امریکی شہر مینیا پولیس میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک سیاہ فام شخص کی پولیس آفیسر کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 46 برس کے سیاہ فام شخص جارج فلویڈ گھٹی ہوئی آواز میں کہہ رہے ہیں کہ انہیں سانس نہیں آرہی جب کہ پولیس اہلکار اس بات کی پرواہ کیے بغیر ان کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبارہا ہے یہاں تک کہ اس سیاہ فام شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اس ویڈیو نے امریکا میں کہرام مچادیا ہے اور لوگ پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر شدید احتجاج اور مظاہرے کررہے ہیں۔ جب کہ شوبز فنکاروں کی جانب سے بھی اس دلسوز واقعے پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اس واقعے کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب خود کو اس بارے میں آگاہ کریں اور اس نفرت کا خاتمہ کریں۔ آپ جہاں بھی رہتے ہوں، جیسے بھی حالات ہوں لیکن کوئی بھی مرنے کا مستحق نہیں ہے خاص طور پرکسی کے ہاتھوں جلد کی...
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
مسلمانوں کے خلاف بات کرنے والی انڈین پرنسپل کی ویڈیو پر ہنگامہاب جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں ڈاکٹر آرتی لال چندانی تبلیعی جمات کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کر کے تنقید کی زد میں ہیں۔
Read more »
ٹرمپ کی تنقید کی زد میں آنے والی تنظیم ’اینٹی فا‘ کیا ہے؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فسطائیت مخالف گروپ 'اینٹی فا' کو 'دہشت گرد تنظیم' قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے تنظیم کو امریکہ میں جاری ہنگامے شروع کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
Read more »
طیارہ حادثے میں جھلسنے والی گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی | Abb Takk News
Read more »
عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عائدحکومت پنجاب نے صوبے میں سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کردیے، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔
Read more »
اسلام آباد: عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا - Pakistan - Dawn News
Read more »