آئی پی پیز پر رپورٹ کے اجرا کے بعد آر ایل این جی پاور پلانٹس کے خریداروں کا بولی لگانے سے انکار DawnNews
سرمایہ کاروں نے حکومت کو بتایا ہے کہ وہ آئی پی پی کے ساتھ جاری نرخوں پر مذاکرات کو دیکھ رہے ہیں۔ فائل فوٹو:ڈان
گزشتہ سال ستمبر میں وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ وہ ان دو پلانٹوں کی فروخت سے 300 ارب روپے اکٹھا کرنے کی توقع کر رہے ہیں جو ان کے بقول دسمبر 2020 میں ہوجانا چاہیے تاہم بجٹ دستاویزات میں حکومت نے نجکاری کے عمل سے 100 ارب روپے اکٹھا کیے جانے کا بجٹ دیا ہے۔نجکاری کا پروگرام اب ایک طویل عرصے سے پریشانی کا شکار ہے، مارچ 2019 میں حکومت نے کریڈٹ سوس کو اپنا فروخت کا ایڈوائزر مقرر کیا اور نومبر 2019 میں دلچسپی کے اظہار کرنے والوں کو مدعو کرنے کی اس کی پہلی کوشش نے اس کا...
حالیہ آن لائن اجلاس، جس میں نجکاری کے وزیر اور سیکریٹری کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے بھی شرکت کی تھی، دونوں اداروں نے حکومت کو بتایا کہ وہ 13 آئی پی پیز سے ٹیرف مذاکرات کا نتیجہ آنے تک منصوبوں کے لیے کسی قسم کی ایکوئٹی بولی جمع نہیں کرائیں گے۔یہ بھی پڑھیں:ڈان نے اجلاس کے متعدد شرکا سے بات کی جن کے مطابق جاری مذاکرات کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے یہ بھی کہا کہ وہ منصوبوں کے لیے طویل المدتی مالی اعانت کے لیے بین الاقوامی قرض دہندگان سے وعدوں کو حاصل کرنے میں ناکام...
اس اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ 'ان بینکوں کو اس ٹرانزیکشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے قرض دہندہ کے طور پر شرکت کرنے کو کہا گیا تھا، نجکاری کے عمل کے ایک حصے کے طور پر ممکنہ بولی لگانے والوں کو غیر ملکی اور/یا مقامی قرضوں کی مالی معاونت کے ذریعے موجودہ تجارتی قرضوں کو دوبارہ فنانس کرنے کی ضرورت ہوگی، کامیابی سے اس لین دین کو مکمل کرنے کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ممکنہ بولی لگانے والے کافی تعداد میں پاکستانی کرنسی میں مالی اعانت حاصل کرسکیں۔اجلاس...
ایک اور عہدیدار نے آئی پی پیز اور اس کے ساتھ ٹیرف کی بحالی کے لیے قائم کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے پیدا ہونے والے 'باہمی اتفاق رائے کے فریم ورک' کی اہمیت پر زور دیا، یہ بات ان مسائل کی طرف اشارہ کرتی ہے جو اگر حکومت کو جاری مذاکرات میں آئی پی پیز پر کوئی نتیجہ مسلط کرنے پر غور کرے تو پیدا ہوسکتے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پرواز سے پہلے پی آئی اے کے میزبانوں کا الکوحل ٹیسٹ لازمی قرار - ایکسپریس اردوکیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا
Read more »
کے پی کے میں بھی فلارملز کو کم قیمت پر گندم فراہمی کا فیصلہسینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فاقی حکومت 15 لاکھ ٹن گندم فوری طور پر درآمد کرے گی۔
Read more »
آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کے آغاز کا اعلان کردیالاہور: انٹرنیشل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے سپر لیگ کے آغاز کا اعلان کردیا، ون ڈے لیگ کا آغاز انگلینڈ اور آئرلینڈ کی سیریز سے ہوگا۔
Read more »
جب گیند براڈ کے ہاتھ میں آئی - BBC News اردواگر جیسن ہولڈر کو اپنی بیٹنگ لائن پر ذرا سا بھی بھروسہ ہوتا تو شاید اس سیریز کا نتیجہ بھی مختلف ہوتا اور آخری وزڈن ٹرافی بھی سدا کے لیے انھی کے قبضے میں رہتی۔
Read more »